کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہناہے کہ پاکستان سے ہمارےپچاس سال پرانے تعلقات ہیں ۔ تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ صوبائی وزرا ناصرحسین شاہ اور شرجیل میمن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات نے تھیلیسیسما کے خاتمے کیلئے پاکستان کےساتھ قدم سے قدم ملا لیا۔۔
کراچی میں یو اے ای کے قونصل خانے میں افضال میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے تھلیسیمیا کے مرض میں شکار بچوں کیلئے خون عطیہ کرنے کی مہم شروع کی گئی۔۔
اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے خون عطیہ کیا ۔۔
میڈیا سے گفتگو میں اماراتی قونصل جنرل نے کہا کہ سندھ میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے افضال میموریل ٹرسٹ کے ساتھ سندھ کے مختلف شہروں میں کام جاری ہے ۔
خون عطیہ کرنے کی مہم میں ٹرسٹ کی جانب سے یو اے ای قونصل خانے میں ایک بلڈ کلیکشن وین کا یونٹ بھی لگا یا گیا ہے۔
صوبائی وزرا ناصرحسین شاہ اور شرجیل میمن نے بھی تقریب میں شرکت کی ،،، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ افضال فاونڈیشن جیسے فلاحی ادارے صوبے میں تھیلیسیمیا میں مبتلا مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں ،،، ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکر گزار ہیں،، جو سندھ میں فلاحی کاموں میں مصروف ہے