کراچی، نزاہت خان
لاک ڈاؤن نے جہاں دیگر
کاروبار متاثر کیے ہیں وہیں اس بار جشن آزادی کی تیاریوں میں استعمال ہونے والی اشیاء
بھی مہنگی ہوئی ہیں۔ شہریوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔کراچی کے تاجر کہتے
ہیں لاک ڈاؤن سے متاثر ضرور ہیں مگر اس بار بھی کراچی میں سب سے بڑا جھنڈا لہرائیں
گے۔
لاک ڈاؤن کے دوران ہوا بڑا
نقصان۔جشن آزادی میں سجاوٹ کا سامان بیچنے والے دکاندار ہیں پریشان۔
چائنہ سے درآمد ہونے والا
سجاوٹ کا سامان بھی اس بار مارکیٹ میں نا آسکا۔
قیمتیں بڑھیں تو شہری بھی پریشان ہوگئے۔
اس مہنگائی کی وجہ سے جتنے بھی لوگ ہیں چوریاں بیچنے والے جھنڈیاں بیچنے والے یا شرٹس بیچنے والے جو بچے
جوش و جزبے کے ساتھ شرٹس لینا چاہتے تھے مہنگائی کی وجہ سے نہیں لے سکے
ہرچیز کے ریٹ بڑھے ہوئے ہیں
سو روپے کی چیز ڈھائی سو سے دوسو کی ہے آٹاپچاس کا تھا سو کا ہوگیا ہے ہر چیز مہنگی
ہوگئی ہے روز کا کمانے والا اب کیا کرے
برسوں سے پرچم بنانے کے کاروبار سے وابستہ نثار پرچم
والا کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن نے کمر توڑ دی مگر جذبہ جوان ہے۔ اس بار پاکستان کا سب
سے بڑا جھنڈا کراچی میں لہرائے گا۔ جھنڈے کا صرف چاند ستارا جھیل پارک میں بنایا گیا ہے.
کوٹن والوں کے لیے یہ سیزن بہت اچھا ہوتا ہے لیکن اس بارسب ڈوب گیا ہے یہ
پورے سال اس کی تیاری کرتے ہیں اور اگت کے مہینے میں یہاں لاکر فروخت کرتے ہیں
شہری محدود تعداد میں ہی
سہی۔ مگر خریداری ضرور کر رہے ہیں۔کہتے ہیں آزادی کا جشن شایان شان انداز میں منایا
جائے گا،، اپنی خوشیوں میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھیں گے۔