اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی نے ملاقات کی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی نے ملاقات کی

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی نے ملاقات کی۔


 ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون سے دوطرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات خطے میں استحکام کے ضامن ہیں۔


متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم الزعابی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی تارکین وطن یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں