کراچی میں بہادر آباد سے لاپتہ شہری گھر واپس پہنچ گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا بہادر آباد سے لاپتہ دکاندار گھر واپس پہنچ گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا ان کا موکل واپس نہیں آیا،، اسے چودہ دن بعد کھارادر کے علاقے میں چھوڑا گیا ہے۔ عدالت نے لاپتہ شہری کی گھر واپسی پر درخواست نمٹا دی۔