کراچی میں بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لئے بارہ دری میں تین سو عارضی اسٹالز کے قیام کا عمل آخری مراحل میں پہنچ گیا۔ پانچ رمضان المبارک کو یہ عارضی اسٹالز متاثرہ دکانداروں کو فراہم کردیئے جائیں گے۔
کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کےلئے بارہ دری اور پولو گراونڈ میں عارضی اسٹالز کی فراہمی۔
میئر کراچی مرتضی وہاب اور وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے اسٹالز کے قیام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
میئر کراچی کاکہنا تھا ابتدائی طور پر ساڑھے تین سو اسٹالز متاثرین گل پلازہ کے حوالے کیے جائیں گے۔مزید اسٹالز لگانے کے لیے زمین دستیاب ہے، حکومت کی اجازت سے توسیع ممکن ہوگی۔
مرتضی وہاب، میئر کراچی ۔۔۔ مشکل کی تکلیف کی اس گھڑی میں لوگوں کے ساتھ ہم سب کی ضرورت ہے اور میں کراچی والوں کو یہ کہنا چاہوں گا کہ ائیں اس انیشٹو کو سپورٹ کرنے کے لیے دکانداروں کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیں اور یہاں پر تشریف لائے
وزیربلدیات ناصر شاہ نے کہا ان عارضی دکانوں میں مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ دکانداروں اور خریداروں کے لیے پانی، پارکنگ، بیت الخلا کے علاوہ فوڈ کورٹس کا بھی انتظام بھی ہوگا۔
ناصر شاہ، وزیر بلدیات سندھ ۔۔۔جو ابھی نقصان ہوا ہے سات ارب کا جو تخمینہ لگایا گیا ہے وہ سات اراؤڈ پہ دے رہے ہیں ان کو کاروبار کرنے کے لیے الٹرنیٹ جگہیں دی جا رہی ہیں گل پلازہ کو مکمل طور پر دوبارہ سندھ گورنمنٹ بنا کے دے رہی ہے
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا سندھ حکومت دو سال میں گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر مکمل کرے گی۔ دکانوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔