سندھ سے سینیٹ کی بارہ نشستوں پر کھڑے ہونے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیداروں نے دستبردار ہونے کااعلان کردیا ۔۔۔چارمختلف کیٹیگریزمیں سات آزادامیدارالیکشن میں حصہ لےرہےتھے۔ سندھ میں سینیٹ کی بارہ نشستوں پر کھڑے ہونےوالےامیداروں کےلیےووٹنگ دواپریل کوسندھ اسمبلی میں ہوگی ۔۔۔ تاہم تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سات آزاد امیداروں کی جانب سے سینٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کااعلان کیاگیاہے ۔۔۔ جس کےبعد امکان ہے کہ چارمختلف کیٹگریزکی بارہ نشستوں پر تمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوجائینگے۔۔۔تاہم حتمی اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا ۔۔۔