کراچی سپر ہائی وے میں واٹر پارک سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا بچہ لطیف
آباد سے بازیاب ہوگیا،،،
پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کو
حراست میں لے لیا ،،،،
ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے کراچی منتقل کردیاگیا،،،،
کراچی سے ایک اور بچہ تفریحی مقام سے اغوا ہوگیا،، پولیس نے فوری کارروائی
کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرالیا،،،
سپر ہائی وے واٹر پارک سے غائب ہونے
والا ڈھائی سالہ بچے کو پولیس نے حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد سے بازیاب کرا
لیا،،،
پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر کراچی منتقل کردیا،،،
پولیس حکام کے مطابق ڈھائی سالہ مصیعب کے اغوا کا مقدمہ تھانہ میمن گوٹھ میں
درج کر کے پولیس نے تلاش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچے ،،،
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو افراد، ایک
خاتون کو بچے ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے،،،
اغوا کار پارکنگ ایریا میں سفید کلر کی گاڑی میں بچے کو ڈال کرلے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان کو مزید تحقیقات کے لئے کراچی منتقل کردیاگیا،،جنہیں
تفتیش کے لئے اےوی سی سی کے حوالے کیا جائے گا۔