وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سردار علی شاہ کی زیر صدارت ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی سے متعلق اجلاس ہوا۔
وزیر تعلیم نے کہا بدقسمتی سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
معاشرتی رویوں اور اچھی تعلیم حاصل نہ کرنے کی وجہ سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی روزگار کے اچھی مواقع نہیں مل پاتے۔
سندھ ملک میں ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی لانے والا پہلا صوبہ ہے۔
ابتدائی طور پر ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں ٹرانس جینڈر اسکول کھولے جائیں گے۔
ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی میں عمومی تعلیم کے علاوہ غیرعمومی ا ور تکنیکی تعلیم کو بھی پالیسی کا حصہ بنائیں گے۔
صوبائی وزیر کو بتایا گیا ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کے سلسلے میں کمیونٹی سے مشاورت کا عمل جاری۔
پالیسی کی منظوری کے بعد کمیونٹی کے ساتھ مل کر عمل درآمد کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔