کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ درماں خان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ درماں خان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام امریکا میں مقیم پاکستانی طالبہ درماں خان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

درماں خان فزکس کے مضمون کوانٹم فزکس (کوانٹم ڈیٹا/انفارمیشن/کمپیوٹنگ) میں یونی ورسٹی آف الی نوائے اربانا شیمپین سےڈاکٹریٹ کر رہی ہیں،

اس سے قبل وہ سو فی صد اسکالرشپ پر یونی ورسٹی آف روچسٹر، نیویارک سے امتیازی پوزیشن میں گریجویشن کر چکی ہیں،

امریکی یونی ورسٹیوں میں داخلے کے لئے لازمی ٹیسٹ SAT میں وہ 98 فی صد سے زائد اسکور حاصل کر کے دنیا بھر کے ایک فی صد طلبہ میں شامل تھیں،

درماں خان کراچی پریس کلب کے سینئیر ممبر اور جنگ فورم کے انچارج اکرم خان کی صاحبزادی ہیں۔