لاہور میں پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

لاہور میں پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگی

لاہور میں پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگی۔


 لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے معاہدے پر دستخط کیے۔


سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب میں یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس سسٹم کو جلد پورے صوبے کی یونین کونسلوں تک توسیع دی جائے گی۔


ترجمان فضا شاہد نے کہا کہ پنجاب کے شہری اب گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے وائٹل ایونٹس کی رجسٹریشن کرا سکیں گے، جس سے عوام کو سہولت اور وقت کی بچت ہوگی۔