کینیڈا کے شہری ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں ہندو برادری اور سکھ برادری سراپا احتجاج بن گئی بھارت کے خلاف ریلی و مظاہرہ کیا گیا سخت نعرے بازی
کینیڈا میں بھارتی ایجنسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے کینیڈی شہری ہر دیپ سنگھ کے قتل کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں ہندو برادری کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ہندو برادری کے سرکردہ رہنما سیٹھ تارا چند کر رہے تھے ریلی میں تاجران دکانداران کے صدر خان جان بنگلزئی ۔مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری خلیل احمد بنگلزئی ۔ہندو برادری ۔سکھ برادری سمیت شہریوں نے بھی بڑی تعداد شرکت کی ریلی کے شرکا ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے پردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث افراد کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبے درج تھے ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچ کر مظاہرہ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔