کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئرلیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ

عرفان علی عرفان علی

کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئرلیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ

کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئرلیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ  9 جولائی 2019  کو انتقال کرگئیں لیکن مختلف ڈراموں میں کئے گئے انکے کام کو آج بھی فراموش نہیں کیا جاسکاہے۔ انہوں  نے لاتعداد  ڈراموں  میں  اداکاری  کے جوہر دکھائے۔


جو کردار بھی ادا کیا  اسے امر کردیا۔ حکومت نے انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔ انہیں ہم ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔


۔ذہین طاہرہ کا شمار پاکستان ٹیلی وژن  کے ان اداکاروں میں ہوتاہے جنہوں نے  اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ۔وہ ہر کردار کو حقیقی زندگی کے رنگ میں ڈھال دیتی تھیں۔ مشہور ڈرامہ سیریل خدا کی بستی میں وہ فن کی بلندیوں پر نظر آئیں۔


 


 ڈرامہ خالہ خیرن  میں  ناظرین ان کا کردار  بھول نہیں  پائے۔


ڈرامہ سیریل  چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ،عجائب خانہ میں ایسا کردار نبھایا کہ حقیقی کردار کے عکس ابھر کر سامنے آئے

انہیں 2013  میں  حکومت نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ۔


اسی سال انہیں   ہم ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔