کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

عرفان علی عرفان علی

کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

کراچی والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ سندھ حکومت نے ماہ رمضان میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نئے روٹس  پر الیکٹرک بسین چلائی جائیں گی ۔


صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل  میمن کی زیر صدرات اجلاس میں پیپلز بس سروس ، بی آر ٹی ریڈ لائن ، اورینج لائن اور یلو لائن پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیپلز بس سروس کے دائر کار کو بڑھانے اور مزید دو نئے روٹس پر الیکٹرک بسیں چلانے کی حتمی منظوری دی گئی ۔۔ شرجیل  میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت جلد بی آر ٹی یلو لائن پر تعمیراتی کام شروع کر نے جا رہی ہے جبکہ جام صادق پل کی از سر نو تعمیر و مرمت کا ٹینڈردو  مئی تک جاری کر دیا جائے گا۔ بی آر ٹی ریڈلائن سے متعلق  کام کی رفتار پر  ہفتہ کی بنیاد پر رپورٹ  طلب کرلی ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ کے کانٹریکٹرز کو رواں  ہفتہ  چالیس کروڑ  روپے کی ادائیگیاں کردی ہیں،،  اور لاٹ ون اور لاٹ ٹو پر چوبیس  گھنٹے دو شفٹوں میں کام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔