ڈالر کی اونچی اڑان۔ انٹربینک میں ایک روپے دو
پیسے مزید مہنگا ہوگیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید توانا ہوگیا۔ فاریکس
ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے دو پیسے مہنگا ہوکر ایک سو باہتر روپے
سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر اضافے کے بعد ایک سو اکہتر روپے تریسٹھ پیسے سے
بڑھ کر ایک سو باہتر روپے پینسٹھ پیسے کا
ہوگیا۔