سندھ پولیس کو بھی آئیڈیا نمائش سے بہترین ہتھیاروں کی تلاش۔
آئی جی سندھ کہتے ہیں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ہمیں خریدنی چاہیں۔
ہتھیاروں کی فہرست بنارہے ہیں۔ قیام امن کے لئے پولیس کو جو ہتھیار چاہیے مہیا کریں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری آ ئیڈیاز نمائش دیکھنے پہنچے۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بہت سی ایسی چیزیں ایسی ہیں،،، جو سمجھتے ہیں کہ ہمیں خریدنی چاہئیں۔
ہماری ایک تکنیکی کمیٹی بنی ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ نمائش میں رکھے گئے بہترین ہتھیاروں کا انتخاب کرے۔
جن ہتھیاروں کی ہمیں ضرورت ہے ان کی لسٹ مرتب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے سندھ پولیس کو جو بھی ہتھیار درکار ہیں وہ مہیا کئے جائیں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ایس ایس یو ہماری قابل فخر فورس ہے۔
نمائش میں اس کا اسٹال لگانا خوش آئند ہے۔ اس کا مقصد یہ بتایا ہے کہ ہم کیا سروسز فراہم کر رہے ہیں