دو منزلہ مکان کیوں بنایا۔ کراچی کا شہری پڑوسی
کےخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دئیے۔
دستگیر کالونی، فیڈرل بی ایریا کے مکین کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایس ایس پی
وسطی اور ایس ایچ او جوہر آباد کو نوٹس جاری کردیے ۔ درخواست گزار کے پڑوسی نے موقف اختیار کیا کہ عدالت
کو گمراہ کن حقائق بتائے گئے ہیں۔ اس
کا پلاٹ
نمبر آر نائن بلاک پندرہ میں
بالکل قانونی بن رہا ہے۔ دو منزلہ گھر نقشے اور دیگر منظوری کے بعد بنا رہا ہوں۔