سندھ میں کورونا کیسز کے مزید سولہ سو اڑتالیس کیسز سامنے
آگئے۔ان میں سے چودہ سو پانچ کا تعلق
کراچی سے ہے۔ شہر میں اومیکرون ویرئینٹ کی
شرح پچانوے فی صد سے زائد ہو چکی ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر چار لاکھ نوے ہزار دوسو پچاسی افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کراچی چوبیس گھنٹے کے دوران چودہ سو پانچ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
شہر میں
مہلک وائرس نے اب تک تین لاکھ تیرہ ہزار باون افراد کو متاثر کیا ہے۔ گزشتہ
چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی موت
رپورٹ نہیں ہوئی۔ اس پر کورونا سے
متاثر ایک سو باہتر مریضوں کی حالت تشویشناک اور چودہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔
دوسری جانب شہر میں اومیکرون ویرئینٹ کی شرح پچانوے فی صد سے زائد ہو چکی ہے۔ لاہور میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح سات فیصد، اسلام آباد میں ساڑھے چار اور راولپنڈی میں چار فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔کراچی کےضلع شرقی
کےسب ڈویژن گلشن اقبال میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن 14 جنوری تک جاری۔۔۔جوڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی
سفارش پرلگایاگیا تھا۔گلشن اقبال بلاک7میں 12افراد میں اومی کرون ویرینٹ وائرس کی
تشخیص ہوئی تھی۔