ایم کیو ایم سے اشتراک ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے مثبت پیش رفت ہے، نواز شریف
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھاکہ ملکر ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کی جدوجہد کرے گے ہمیں صرف پاکستان کی ترقی چاہیے، قائد مسلم لیگ ن چاروں صوبوں کی یکساں ترقی چاہتے ہیں، ہر علاقے کی ترقی ہماری ترجیح رہی ہے، کبھی امتیاز برتا نہ برتیں گے، 50سال سے زیر التوا لواری ٹنل کا منصوبہ ہم نے مکمل کیا، علاقے کے عوام لواری ٹنل کے مکمل ہونے پر خوش ہیں، لواری ٹنل سے عوام کو گھنٹوں کے اضافی سفر سے نجات ملی، 1972سے لواری ٹنل کا سنتے آرہے تھے، لیکن اسے مکمل ہم نے کیا ، ہزارہ موٹر وے ہم نے بنائی، آج عوام کو اس کا فائدہ مل رہا ہے، ہمارے بنائے گئے منصوبوں سے عوام کا بھلا ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا سے چترال شاہراہ بننے سے فاصلے کم ہوئے، عوام کی زندگی آسان ہوئی ، 4سال ڈالر 104 روپے پر رہا، ہم نے ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، ہم نے اپنے دور میں آٹے، چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی ، سبزی سمیت کھانے پینے کی تمام اشیاء سستی قیمت پر دستیاب تھیں، شہباز شریف کو ایسے وقت میں ذمہ داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہو چکا تھا، مہنگائی کس کے دور میں ہوئی؟ بجلی مہنگی کس نے کی؟قائد ن لیگ سب سے زیادہ قرض کس کے دور میں لیا گیا؟ یہ سب ہم نے تو نہیں کیا، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا،قائد مسلم لیگ ن قوم کو عہد کرنا تھا کہ پھر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، ہمارے دور میں جو روٹی 4 روپے کی تھی، وہ 30 روپے کی ہوگئی، میں بڑے دکھی دل سے یہ باتیں کرتا ہوں قوم کی غریب حالی دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے، تھرکول جیسے منصوبے ملک و قوم کی غربت مٹا سکتے ہیں، تھرکول جیسے منصوبوں کی ترقی کے لئے سوچنا چاہیے، معاشی ترقی کیلئے ڈبل اسپیڈ سے کام کرنا ہوگا، قائد ن لیگ نواز شریف معاشی ترقی کیلئے زراعت، صنعت اور آئی ٹی کو فروغ دینا ہے،