کراچی میں بلا کی گرمی

عمران عمران

  کراچی میں بلا کی گرمی


 کراچی میں بلا کی گرمی ، اوپر سے  بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا برا حال کردیا۔

  کے الیکٹرک کا دعوی ہے شہر کے اکہتر فصد علاقوں میں بلاتعطل  بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

کچھ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

 کراچی میں  سرجانی ٹاؤن ، لیاری ، بلدیہ ٹاؤن ، مچھر کالونی ، اورنگی ٹاؤن ، نارتھ کراچی، کورنگی اور لانڈھی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے  بجلی کی اعلانیہ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا دعوی ہے شہر کے اکہتر  فیصد علاقوں میں  بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

کچھ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔۔


لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے