کراچی میں بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔

صبانور صبانور

کراچی میں بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔

کراچی میں بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔

 دو ملزموں کو گرفتار کر کے چار کلومنشیات قبضے میں لے لی گئی۔

 ملزموں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر   تعلیمی اداروںمیں منشیات سپلائی  کرنے والے ملزموں کی گرفتاری متوقع ہے۔

کراچی میں پولیس نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ ناکام بنائی۔

 منشیات سپلائی میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔

 ملزموں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ پولیس کے مطابق  گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں۔

دوران تفتیش  ملزموں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر   تعلیمی اداروںمیں منشیات    سپلائی  کرنے والے ملزموں کی گرفتاری  بھی متوقع ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔