کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار چو بیس انیس سے بائیس نومبر تک ایکسپو سینٹر میں ہوگی

عرفان علی عرفان علی

  کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار چو بیس انیس سے بائیس نومبر تک ایکسپو سینٹر میں ہوگی


 کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار چو بیس انیس سے بائیس نومبر تک ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔ پانچ سو نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔  آئیڈیاز نمائش میں حیدر ٹینک متعارف اور  شہپر تھری ڈرون رکھا جائے گا۔ سترہ  نئے ممالک نمائش میں  شریک ہوں گے۔ 


  کراچی میں  خطے کی بڑی بین الاقوامی دفاعی نمائش ایک بار  پھر ہونے جارہی ہے۔ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن، ڈیفنس ایکسپوٹ  پروموشن  آرگنائزیشن بریگیڈیئر  محمد علی عادل  نے میڈیا کو بتایا   ایکسپو سینٹر میں ہونے والی دفاعی نمائش میں پانچ  سو نمائش کنندگان  شرکت کررہے ۔  چین اور پاکستان کے خصوصی پویلین بنائے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر میڈیا  ڈیفنس ایکسپوٹ پروموشن  آرگنائزیشن ، کموڈور اعتزاز خالد  نے بتایا انیس نومبر کو  وزیراعظم  پاکستان  نمائش کا افتتاح کریں گے۔  بیرون ملک  سے  تین سو تیس  وفود شرکت کررہے ہیں۔ مختلف سیمینارز اور میٹنگز بھی ہوں گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا کہنا تھا  آئیڈیاز کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر  آنے جانے والی  سڑک   صبح سات بجے سے شام سات بجے تک   بند ہوگی۔آئیڈیاز نمائش  دوہزار چوبیس میں  حیدر ٹینک   متعارف اور  شہپر   تھری ڈرون   رکھا جائے گا۔  ایران،اٹلی اور یوکرین  سمیت سترہ  نئے ممالک نمائش میں  شریک ہوں گے۔