بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مالی سال2021-22 کے 25 ارب 98 کروڑ 24لاکھ روپے سے زائد بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔


بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مالی سال2021-22 کے 25 ارب 98 کروڑ  24لاکھ روپے سے زائد بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مالی سال2021-22 کے 25 ارب 98 کروڑ  24لاکھ روپے سے زائد بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ایک  کروڑ 19 لاکھ 47 ہزار روپے کے فاضل بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 25 ارب 97 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار روپے ہے۔ برساتی نالوں کی صفائی کیلئے 12 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں


ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے تحت سٹی کونسل کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بجٹ کی منظوری دی۔ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 2  ارب 45 کروڑ 18 لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کے مطابق بجٹ میں آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ حکومت سے ملنے والا 15 ارب 7کروڑ56 لاکھ کا اوزیڈ ٹی شیئراور گرانٹ ان ایڈ ہے۔مچھلی چوک سے کینپ روڈ تک سڑک کی تعمیر کیلئے 80 کروڑ اور علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ کی بحالی کیلئے30 کروڑ روپے رکھے ہیں۔برساتی نالوں کی صفائی کیلئے 12 کروڑ، تمام پلوں کے ایکس پینشن جوائنٹس کی مرمت کیلئے 10کروڑروپے،ذوالفقارآباد آئل ٹینکرز ٹرمینل پر سیوریج لائنز کی فراہمی وتنصیب کیلئے 10 کروڑ روپے،مختلف  سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پلوں کی ترقی و مرمت کیلئے 8کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ کے ایم سی کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی خریداری کیلئے 6کروڑ 80لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔