‏دادو کے علاقے کاچھو میں ایک ہی گاؤں کے 27 لوگ ملیریا کے باعث انتقال کرگئے ہیں، حلیم عادل شیخ

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

 ‏دادو کے علاقے کاچھو میں ایک ہی گاؤں کے 27 لوگ ملیریا کے باعث انتقال کرگئے ہیں، حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہاہےکہ دادو کے علاقے کاچھو میں ایک ہی گاؤں کے 27 لوگ ملیریا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ وزیرصحت سے کوئی سوال کرے تولہجہ وزیر نہیں، زرداری صاحب کی ہمشیرہ جیسا ہوتا ہے، حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ میں ہمت ہے وہ وزیر یا سیکریٹری کو فارغ کریں، کوئی کاروائی کریں؟ کیا سندھ کے لوگ صرفمرنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں؟