کراچی میں ایک جانب تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے،،تو دوسری جانب وہی ملبہ ندی میں پھینک کر شہریوں کو نئے امتحان میں ڈالنے کی تیاری بھی ہورہی ہے۔ لیاقت آباد سے گزرنے والی لیاری ندی میں روز کی بنیاد پر اطراف کے علاقوں میں گرائے جانے والے مکانات کا ملبہ ڈالا جارہا ہے۔
یہ علاقہ ہے لیاقت آباد کا۔۔اور یہ یہاں سے گزرنے والی شہر کی سب سے بڑی لیاری ندی ہے،، جو شہر بھر کے گندے پانی کی گزر گاہ ہے۔
اس ندی میں پہلے کچرا تو پھینکا ہی جاتا تھا،،، اب چند دنوں سے اطراف کے علاقوں میں گرائے جانے والے مکانات کا ملبہ بھی ڈالا جارہا ہے۔
ایک جانب راستوں اور نالوں کو صاف کیا جارہا ہے،، تو دوسری جانب ندی میں ملبہ گرا کر پانی کی روانی میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔علاقہ مکین کہتے ہیں چوبیس گھنٹے ملبہ گرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات، کے ایم سی بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ گجر نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن کا ملبہ اسی مقام پر بچھایا جا رہا ہے۔ ایڈ منسٹریٹر کراچی کہتے ہیں شہر میں ملبے کی بہت مانگ ہے کیونکہ یہ نئی تعمیرات میں استعمال ہورہا ہے۔۔ اگر کوئی لیاری ندی میں ملبہ ڈال رہا ہے تو اسکے خلاف ایکشن ہوگا ۔۔
بارشوں کے بعد اور سیلابی صورتحال میں شہر سے پانی کے اخراج میں سب سے اہم کردار لیاری ندی کا ہوتا ہے۔۔