کراچی لٹریچر فیسٹول میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کے از سرے نو استوار کرنے موضوع پر خصوصی سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں مشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے بھارت فوج کی قید میں جانے والے کرنل اکرام سہگل کا خصوصی خطاب میں کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزہ فری سفر ہونا چاہیئے
کرنل اکرام سہگل نے کہاکہ مجیب الرحمان کے قتل کے بعد پاکستان بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری آئی ، نواز شریف ڈھاکہ میں کرکٹ میچ دیکھانا چاہتے تھے انتظامیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی کہ پاکستان کے خلاف مظاہرہ ہوسکتا ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کو دو ملک ایک قوم ہونا چاہیئے مگر نواز شریف جب کرکٹ اسٹیڈیم میں آئے تو ان کا والہانہ استقبال ہوا بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے صرف بہاری نہیں وہ پاکستانی ہیں۔ اور انہیں وطن واپس آنے کا پورا حق ہے۔ بہاریوں کو یہ حق دی جائے کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو آئیں اور اگر بنگلہ دیش میں رہنا چاہیں تو رہیں مشرقی پاکستان میں ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے دیکھا گیا کہ بہاریوں کے کا قتل عام ہوا چٹاگام میں اور ریلوے کی کالونیاں جلا دی گئیں کہ وہاں بہاری رہتے تھے مشرقی پاکستان میں دونوں طرف سے زیادتیاں کی گئیں انکا کہناتھاکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بنگلہ دیش سے دو بنگالی خواتین اور ایک مرد کیڈٹ زیر تر بیت ہیں بنگلہ دیشی فوجیوں کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں تربیت اسٹیبلیشمنٹ کی سوچ کی عکاس ہے