عید الفطر کی آمد کراچی کی رونقیں بھی ہمراہ لے آئی ہے ۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

عید الفطر کی آمد  کراچی کی رونقیں بھی ہمراہ لے آئی ہے ۔

عید الفطر کی آمد  کراچی کی رونقیں بھی ہمراہ لے آئی ہے ۔

شہری عید کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں  اور رات گئے تک اہلخانہ کے ساتھ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں وقت گذار رہے ہیں،

تاجر برادری بھی کورونا اور لاک ڈاؤن کے خوف سے آزاد ہوکرکاروبار میں مصروف ہے،

چار سو گہما گہمی۔

۔ہر طرف اجالا اور عید کی تیاری پر زور۔

روشنیوں کا شہر کراچی ان دنوں پوری آب و تاب و کے ساتھ جگمگا رہا ہے۔

صدر ہو یا طارق  روڈ حیدری ہو یا لیاقت آباد۔

شہر کا ہر بازار اور شاپنگ مال عید کی تیاریوں کی مناسبت سے خریداروں سے بھرا پڑا ہے۔

خواتین  کو چوڑی مہندی کی فکر ہے  تو کوئی بچوں کے کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہے، بازاروں میں لگی رونق سے دکاندار بھی مطمئن ہیں، کہتے ہیں کہ مارکیٹوں میں رات گئے تک چہل پہل جاری رہتی ہے

الحمداللہ اب بہت بہتر ہے پہلے سے کوویڈ کے بعد پہلا سال ہے گاہک کو ٹینشن نہیں ہے ٹائمنگ کا مسئلہ نہیں ہے

پریشانی بھی بہت تھی کاروبار بند بھی رہا جلدی مارکیٹیں بند ہوئیں رونقیں بھی ہیں اب ماشااللہ صیح ہے

گذشتہ دو برس عید شاپنگ کے دوران  کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے والے خریدار بھی اب بے فکر ہوکر رات گئے تک خریداری میں مصروف ہیں، کہتے ہیں شہرکی رونقیں  لوٹ آئی ہیں

ماہ صیام جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے شہر کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

شہری پر امید ہیں کہ عید کے بعد بھی روشنیوں کا شہر یونہی جگمگاتا رہے گا۔