کراچی میں شہریوں کے بعد ڈاکؤوں نےپولیس افسران سے بھی لوٹ مار شروع کردی

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں شہریوں کے بعد ڈاکؤوں نےپولیس افسران   سے بھی لوٹ مار شروع کردی

کراچی میں شہریوں کے بعد ڈاکؤوں نےپولیس افسران   سے بھی لوٹ مار شروع کردی۔۔۔گلستان جوہر میں اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی ہوگیا۔۔۔شادی کی تقریب سے لوٹنے والے پولیس افسر اور اہلخانہ کو تعاقب کرتے ڈاکؤوں نے گولی ماری ۔سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئ۔۔

یہ مناظر ہیں کراچی گلستان جوہرپرفیوم چوک کے قریب واقع اس اپارٹمنٹ کے جس کے رہائشی پولیس افسر کو دو موٹرسائیکلوں پہ آئے چار مسلح ڈاکؤوں نے دوران چھینا جھپٹی،مزاحمت پر گولی ماردی۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق زخمی ڈی ایس پی   غلام مرتضیٰ   شادی   میں شرکت کے بعد پرائیوٹ گاڑی میں  فیملی کے ہمراہ  کراچی پہنچے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم پولیس افسر کی گاڑی کے تعاقب اور واردات کے بعد فرار ہوتے  نظر آرہے ہیں۔ اپارٹمنٹ یونین کے عہدیداران نے زخمی پولیس افسر کو اسپتال پہنچایا۔

وہ باہر سے آئے تھے پیچھے کچھ لوگ آئے انہیں گولی لگی آواز آئی وہ لوگ نکل گئے زخمی حالت میں بیٹھے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا

یہاں ہم کوشش کررہے ہیں سیکیورٹی بڑھائیں جو ہتھیار کے ساتھ آتا ہے  سب کو جیسے اُس کو گولی لگی کوئی اٹھانے کے لیے تیار نہیں تھا

پولیس حکام کے مطابق زخمی پولیس افسر سیکیورٹی زون ٹو میں تعینات ہیں جنہیں  ٹانگ میں گولی لگی اور حالت خطرے سے باہر ہے۔واردات کے وقت پولیس افسر کے تین محافظ ہمراہ نہیں تھے۔ ملزم نقدی اور خواتین سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوئے ۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزموں کی تلا ش شروع کردی ہے