عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا بینچ ٹوٹ گیا، معاملہ لارجر بینچ کو منتقل

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا بینچ ٹوٹ گیا، معاملہ لارجر بینچ کو منتقل

عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیا بینچ ٹوٹ گیا، معاملہ لارجر بینچ کو منتقل

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا نیا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سے متعلق فائل چیف جسٹس کو ارسال کرتے ہوئے معاملہ لارجر بینچ کو منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ چیف جسٹس کے ماسٹر آف روسٹر ہونے کے نکتے پر دو مختلف آراء سامنے آئی ہیں، جس کے باعث معاملہ لارجر بینچ کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے ان کا اپنا فیصلہ موجود ہے، تاہم آئینی اور عدالتی تقاضوں کے تحت لارجر بینچ ہی اس نکتے پر حتمی فیصلہ کرے گا۔

عدالت نے ماسٹر آف روسٹر کے اختیار سے متعلق قانونی پہلوؤں پر غور کیلئے لارجر بینچ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، جو آئندہ سماعتوں میں اس معاملے پر رہنمائی فراہم کرے گا۔