بھوک نے انسانیت کو مات دے دی ۔

عرفان علی عرفان علی

بھوک نے انسانیت کو مات دے دی ۔



پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے پاپڑ بیچنے والا محنت کش دم توڑ گیا ۔

ایسے بھوک کہے یا انسانی بےحسی واقعے کے بع باراتی لاش سامنے رکھ کرکھانا کھانے میں مصروف ہوگئے ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹوں اور موبائل اپیلی کیشن پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ  پاپڑ بچنے والے شخص کی تشدد زدہ لاش پاس پڑی ہے  اور باراتی کھانا کھانے میں مگن ہے۔

واضح رہے کہ باراتیوں نےپاپڑبیچنے والے محنت کش پر مبینہ الزام عائد کیاہےکہ وہ جیب تراش تھا۔

 

پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی  میں باراتیوں کے تشدد سے پاپڑ فروش  دم توڑ گیا، انسانیت سوز واقعے میں لاش کے سامنے پڑے ہونے کے باوجود باراتی کھانا کھاتے رہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شادی ہال کے مینجر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔50 سالہ پاپڑ فروش کی موت کے افسوسناک واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور ڈی پی او قصور کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔