سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر التوا کے بادل منڈلانے لگے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سندھ میں بلدیاتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے پر  التوا کے بادل  منڈلانے لگے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے پر  التوا کے بادل  منڈلانے لگے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے ایک سے دو ماہ  موخر کر نے کےلئے  چیف الیکشن کمشنر  کوسفارشات بھجوادیں۔

الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائی گئی

 سفارشات میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں  بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ناممکن ہے۔

 بارشوں نے نظام درہم برہم کردیا ہے ۔

 موجودہ حالات میں نہ عملہ ہے، نہ اسکول اور نہ ہی  سہولیات  دستیاب ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے  سفارش کی  ہے کہ  بلدیاتی الیکشن مزید ایک سے دو  ماہ کے لئے موخر کردئیے جائیں ۔

 تمام ڈپٹی کمشنرزنے بھی انتخابات ایک ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔