ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہپاکستان افغانستان میں وقوع پزیر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہےاور
سیاسی تصفیہ کے لئے کوششوں
کی پاکستان حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا
کہناہےکہ امید کرتے ہیں کہ تمام افغان فریقین داخلی سیاسی بحران حل کرنے کے لئے مل
کر کام کریں گےاور کابل میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانیوں کو ضروری معاونت اور
مدد فراہم کررہا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ پاکستانی سفارت خانہ افغان شہریوں
،سفارتکاروں اور عالمی برادری کو قونصلر خدمات بھی فراہم کررہا ہے اور کابل میں
پاکستانی سفارت خانہ پی آئی اے پروازوں کے لئے کوآرڈینیشن بھی کررہا ہے ۔ صورتحال
کے پیش نظر وزارت داخلہ میں اعلی سطحٰ بین الوزارتی سیل قائم کردیاگیا ہے،
سیل کے قیام کا مقصدسفارتی عملے، اقوام متحدہ کے اداروں ، عالمی تنظیموں،
میڈیا اور دیگر کوویزا اور آمد سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہے