کراچی کارخ کرنےوال اندرون سندھ کےسیلاب متاثرین کےلیےضلع ملیرپولیس نےضلعی
انتظامیہ کےاشتراک سےگڈاپ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیا،
مختلف بیماریوں کاشکارمتاثرین کامفت معائنہ کیاگیا اورادویات بھی فراہم کی گئیں۔
اندرون سندھ کےمختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سےمتاثر افرادکی بڑی
تعدادنےکراچی کارخ کرناشروع کردیا،
متاثرین کومختلف بیماریوں سےبچانےکےلیےضلعی انتظامیہ اورضلعی ملیرنےمشترکہ
طورپرگڈاپ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیا،
پولیس حکام کےمطابق میڈیکل کیمپ میں مختلف ماہرامرض ڈاکٹروں سرجن نےسوسےزائدسیلاب
متاثرین کاطبی معائنہ کیااورادویات فراہم کی،
جبکہ میڈیکل کیمپ پر متاثرین میں شامل کم عمربچوں کےلیے ویکسین بھی موجودتھی۔