گوگل نے 2022 کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی
گوگل نے 6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کا اعلان کیا
ٹرینڈنگ سرچز، خبریں، ریسیپی، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیک اینڈ گیجیٹ اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔
مقبول ترین سرچز میں ٹی 20 ورلڈ کپ پہلے، ایشیاء کپ 2022 دوسرے نمبر پر رہا۔
سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں نسیم شاہ سرفہرست رہے۔
2022 میں عامر لیاقت سے متعلق خبروں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ گوگل پر تلاش کی جانے والی سب سے مقبول فلم ثابت ہوئی
مقبول ترین کھانوں کی ترکیبوں میں چکن اور پلاؤ پکانے کی ترکیبیں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔
ٹیکنالوجی کے شعبے میں وی وو23V پہلے اور آئی فون پرومیکس 14 دوسرے نمبر پر رہا