سال 2021 تعلیمی لحاظ سے کچھ اچھا سال نہیں رہا،، عالمی وباء کورونا
نے تعلیمی نظام کو بھی متاثر کیا،
عالمی وباء کورونا نے 2021 میں بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی کے
ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بری طرح
متاثر کیا،،
عام تعلیمی سال میں اگر 180 سے 200 دنوں تک کلاسز ہوتی ہیں توبدقسمتی
سے سال 2021 میں صرف 98 دن تعلیمی ادارے
کھل سکے،، کبھی پچاس فیصد حاضری ہوئی تو کبھی تعلیمی ادارے مکمل بند کردئے گئے
آن لائن کلاسز نے طلبا کے لئے مزید مشکلات کھڑی کردیں،، کہتے ہیں کہ
آن لائن کلاسز میں کبھی کچھ سمجھ نہیں آیا،، کبھی انٹر نیٹ کا مسئلہ تو کبھی لوڈ شیڈنگ
نے پریشان کیا،،
طلبا کے ساتھ ساتھ آن لائن کلاسز اساتذہ کے لئے بھی درد سر بنی رہیں،،
امتحانات کی باری آئی تو نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 5
جولائی 2021 سے ہوا ۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوئے۔ یہاں بھی کورونا آڑے آیا اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے
گئے،، امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے، نتیجے کا اعلان بھی دیر سے ہوا۔
نیا تعلیمی سال بھی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔۔ نئے سال کی آمد کے بعد
سردیوں کی چھٹیاں مکمل کرکے طلبہ ایک بار پھر 3 جنوری سے اسکولوں کا رخ کریں گے۔