گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے عامر لیاقت بکنے والے شخص نہیں ہیں۔رکن قومی
اسمبلی عامر لیاقت کہتے ہیں وہ نیوٹرل ہیں۔وقت
ا ٓنے پر دیکھوں گا،، حق اور سچ جہاں
ہوگا،، وہاں جاوں گا۔
روٹھوں کو منانے کی مہم جاری ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل تحریک
انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے گھر پہنچ گئے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا منانے نہیں،
بھائی سے ملنے آیا ہوں۔ عامر لیاقت بکنے والے شخص نہیں ہیں۔
عامر لیاقت نے کہاکہ تھوڑا
انتظار کرنا پڑے گا۔وہ نیوٹرل ہیں۔وقت آئے گا، ، تو دیکھوں گا،، حق اور سچ جہاں
ہوگا،، وہاں جاوں گا۔
گورنر سندھ کا کہناتھا کہ سندھ ہاوس ، اسلام آباد میں خریدو فروخت
کا جو بازار لگا ہوا ہے،، اس پر بھی
تبادلہ خیال ہوا ہے۔