کراچی، جیل چورنگی پر ڈپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ 50 گھنٹے بعد بھی ٹھنڈی نا پڑی۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی،  جیل چورنگی پر   ڈپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ  50 گھنٹے بعد  بھی ٹھنڈی نا پڑی۔

کراچی،  جیل چورنگی پر   ڈپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ  50 گھنٹے بعد  بھی ٹھنڈی نا پڑی۔

آگ کے باعث کروڑوں کا سامان جل کر خاک ہوگیا،ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کو عارضی طور پر خطرناک قرار دیا گیا ہے آگ بجھنے کے بعد مکمل معائنہ کیا جائے گا،،،

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے  آگ کوکافی حد تک کنٹرول کرلیا۔ امید  ہے  آج   ریسکیو آپریشن مکمل ہوجائے  گا۔

ایک اور دن گزر گیا ۔فائر فائٹرز جیل چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ تیسرے روز  بجھانے میں ناکام رہی،،،،، پانی۔ فوم ۔ آئس بالز۔ سب استعمال کرکے دیکھ لیا،بیسمنٹ میں لگی آگ      ٹھنڈی نا پڑی۔

فائر بریگیڈ کے مطابق چھت پھٹنے کے بعد    آگ   گراؤنڈ فلور پر آئی ۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق   پانچ مقامات سے عمارت کی   دیوار توڑ کر    کارروائی کی گئی۔متاثرہ عمارت کو خطرناک قرار دینے کے بعد اطراف میں 50 سے 60میٹر ریڈیس  میں قائم عمارتوں کو بھی خالی کرالیاگیا،،،پولیس نے  کر ملحقہ سڑکیں بند کردیں۔

 کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے وئیر ہاؤس غیرقانونی طور پر بنایا گیا ۔  تحقیقات میں واضح ہو جائے گا کہ کس کی غفلت تھی۔ ذمہ داروں کے خلاف  کارروائی ہوگی۔

ایس بی سی اے کی ٹیم نے رات گئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ لگنے کے باعث عارضی طور پر خطرناک قرار دیا گیا ہے، اس وقت عمارت میں داخل ہونا نا ممکن ہے، آگ بجھنے کے بعد عمارت کا مکمل معائنہ کیا جائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا

فائر بریگیڈکا عملہ آگ بجھانے کی  سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔ واقعہ کے حوالے سے فیروز آباد تھانے میں اسٹور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔