کراچی میں پرانا حاجی کیمپ، لائٹ ہاوس اور ایم اےجناح روڈ کوملانے والی
سڑک بدحالی کا شکار ہے۔
جگہ
جگہ سےروڈ ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔ترقیاتی کام کا
آغاز تو شرع ہوا،،،لیکن کئی ہفتے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔
یہ سڑک پرانا حاجی کیمپ،
لائٹ ہاوس اور ایم اےجناح روڈ
کوملاتی ہے۔۔۔
سڑک کی تعمیر میں تاخیر نے
شہریوں کومشکلات سے دوچارکردیا ہے۔۔۔
سڑک پر شہر کا بڑا سرکاری اسپتال بھی واقع ہے،، جہاں ٹریفک کا
دباو رہتا ہے۔
خدا خدا کر کے سڑک پر
کارپٹنگ کا کام شروع ہوگیا ہے ۔۔
مکین کہتےہیں آئےروزسڑک پرٹریفک جام رہتا ہے۔ منٹوں کا فاصلہ
طےکرنےمیں بہت وقت لگ جاتا ہے۔۔
شہریوں کا شکوہ ہےکہ مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام نہ ہونےکےبرابرہیں،،
جس سےوہ بلدیاتی مسائل سےدوچارہیں۔