سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہ خاندان کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔
حکومت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ضلع غربی
میں واقع یوسف گوٹھ کے سرکاری کالج میں رکھا گیا ہے ،،
لیکن بارش کے بعد یوسف گوٹھ کی حالت بھی اچھی نہیں اور سرکاری کالج میں کیچڑ جمع ہے ۔
محمد ایوب بلوچستان کی تحصیل صحبت پور کا رہائشی ہے ۔
12
اگست سے 22 اگست تک ہونے والی بارش اور پھر سیلاب نے اس کے گاؤں کو صفحہ ہستی سے
مٹا دیا ۔
بے سرو سامانی کی حالت میں پریشان محمد ایوب کا کہنا ہے کہ وہ اپنے
پورے خاندان کے ساتھ جان بچا کر کچھ کپڑوں کے ساتھ کراچی پہنچا ہے۔
گورنمنٹ بوائز کالج یوسف گوٹھ میں محمد ایوب کے ساتھ ، لاڑکانہ ، نصیر آباد ، جیکب آباد سے آنے والے سیلاب متاثرین بھی پہنچے ہیں ۔۔ کہتے ہیں سب کچھ لٹ گیا،انہیں مدد کی ضرورت ہے۔
سندھ اور بلوچستان سے سیلاب متاثرین کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،، جنہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں ٹھہرایا جا رہا ہے