سندھ ہائی کورٹ نےسابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے
پر پابندی کے خلاف درخواست واپس لینے پر
خارج کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست
گزار،، رہنما پی ٹی آئی علی زیدی
کے وکیل نے بتایا کہ کیس نہیں چلانا چاہتے۔
عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
کیے تھے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے تھے
کہ پابندی ایک فرد پر لگی ہے۔ جماعت یا
دوسرا فرد کیسے چیلنج کرسکتا ہے ۔
عدالت نے درخواست واپس لینے
پر خارج کردی۔ رہنہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے
درخواست میں وفاقی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا تھا۔