کراچی کےعلاقےلیاری بہارکالونی میں دستی بم حملےمیں راہگیرباپ بیٹی زخمی ہوئے،بی ڈی ایس حکام نےجائے وقوعہ سےشواہدجمع کرلئے۔
پولیس نے واقعے میں ممکنہ طور
پر گینگ وار کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے
کراچی کےعلاقے لیاری چاکیواڑہ بہارکالونی میں زیرتعمیرپلاٹ پردستی
بم سےحملہ کیاگیا،واقع کےنتیجےمیں راہگیرباپ بیٹی زخمی ہوئے، زخمی شخص الطاف
اور12سالہ ایمان کوطبی امدادکےلیےسول اسپتال منتقل کیاگیا۔ واقع کےبعدپولیس اوررینجرزکی
بھاری نفری موقع پرپہنچی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈنےجائے وقوعہ سےدستی بم کالیور
اورمتعددٹکڑے تحویل میں لےلیے،بی ڈی ایس حکام کےمطابق حملہ آوروں نےآرجی ڈی فائیودستی
بم استعمال کیاجس میں 65گرام بارودموجودتھا۔ پولیس نے واقعے میں ممکنہ طور پر گینگ
وار کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔پولیس نے شواہدجمع کرکےواقع کی تفتیش شروع
کردی ہے