طرح طرح کے
لذیذ پکوان بنانے کے طریقے جاننے کے لئے ناظرین کی پہلی چوائس مصالحہ ٹی وی پندرہ سال کا ہوگیا۔
صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے چینل کی کامیابی کوبہترین ٹیم ورک کا نتیجہ
قرار دیا ہے۔
لذیز اور نت
نئے پکوان بنانے کا طریقہ جانا
ہو،، تو ناظرین کی پہلی چوائس مصالحہ ٹی وی
ہوتی ہے۔
مصالحہ ٹی وی کے قیام کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر
خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر
ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی
نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
صدر ہم
نیٹ ورک نے کہا کہ مصالحہ ٹی وی کی کامیابی کا سفر بہترین ٹیم
ورک کا نتیجہ ہے۔
بہت سے لوگوں نےبہت کچھ سیکھا کوکنگ کرنا کوکنگ
مینرازم،اس میں ناصرف عورتیں مرد بھی شان محسوس کرتے ہیں
مصالحہ ٹی وی سے وابستہ شیفس کا کہنا تھا بہترین وقت گزارا۔ دعا ہے کامیابی کا یہ سفر
جاری رہے۔
میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے کیونکہ مصالحہ سے ہی
ہماری پہچان ہے اور الحمداللہ بہت اچھا وقت گزرا ہمارا
مصالحہ کی ٹیم ہمارے ساتھ ہے میری دعا ہے
مصالحہ ایسے ہی چلتا رہے
میں مصالحہ کی 15ویں سالگرہ پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔کیونکہ یہ لمبا
سفر ہے 15سال کا
تقریب میں
معروف شیفس،ٹی وی فنکار اور مصالحہ
ٹی وی سے وابستہ افراد شریک ہوئے