کراچی میں مین ہولز کے ڈھکن سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1334فعال

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں مین ہولز کے ڈھکن سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1334فعال


کراچی میں مین ہولز کے ڈھکن سے متعلق شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1334فعال ۔ مئیر کراچی کہتے ہیں جہاں مین ہول کا ڈھکن غائب ہو ہیلپ لائن 1334پر اطلاع کریں

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ویڈیو یغام میں کہنا تھا کراچی واٹر کارپوریشن شہریوں کے مسائل فوری حل کرے گی ۔ جہاں مین ہول کا ڈکن غائب ہو اطلاع کریں اس ریکارڈ کو میں اور میری ٹیم مانیٹر کرے گی ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کوئی انتظامیہ اور حکومت نہیں چاہتی کہ لوگوں کو مشکلات ہو پچھلے دنوں کچھ ایسے واقعات ہوئے کہ مین ہولز ڈھکے نہ ہونے کی وجہ سے معصوم جانیں گئیں ۔ واٹر بورڈ کی انتطامیہ ڈکن لگاتی ہے لیکن وہ چرالئے جاتے ہیں اور اس کے پیچھے مافیا ہے پچھلے سال مختلف علاقوں میں 71ہزار مین ہولز کے ڈھکن لگائے گئے ۔ شہریوں کو اب انتظار کی ضرورت نہیں صرف 1334 پر کال کریں ۔