کراچی پولیس کو اسکریپ اور کباڑیوں کی دکانیں سیل کرنے سے روکا جائے

عرفان علی عرفان علی

 کراچی پولیس کو اسکریپ اور کباڑیوں کی دکانیں سیل کرنے سے روکا جائے


کراچی پولیس کو اسکریپ اور کباڑیوں کی دکانیں سیل کرنے سے روکا جائے۔ کباڑی بازار کے دکاندار وں  نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے دکانوں کے اوقات کار  طے کرنا پولیس کا کام نہیں۔

محکمہ پولیس کو کباڑی بازار کے بجائے شہر بھر میں فرائض انجام دینا چاہیئں تاکہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں  چوری نہ ہوں۔

پولیس کے جاری نوٹسز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ  ،آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی ویسٹ ،ایس ایس پی اور ایس ایچ او پاک کالونی کو فریق بنایا گیا ہے۔