کراچی میں گیس بحران جاری

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں گیس بحران جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہوگئ  ہے جن میں کرن اسپتال روڈ، گلشن اقبال،موسمیات، سعدی ٹائون، بلدیہ، شیر شاہ گیس کی فراہمی سے  محروم ہیں۔

کراچی میں گیس بحران جاری ہے۔شہر کے مختلف علاقے کھارادر ۔میٹھادر ۔لیاری۔ گارڈن ۔لسبیلہ ۔ کلفٹن گیس فراہمی سے محروم

نیٹسردیاں آتے ہی کراچی والوں کے گیس کی فراہمی نایاب ہوچکی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا بحران جاری ہےشہر میں پہلے صرف گیس لوڈ شیڈنگ کی شکایات موصول ہوتی تھیں اب گیس فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر نظر آتے ہیں

شہری کہتے ہیں صبح کے اوقات میں بچے اسکول جاتے ہیں انکا ناشتہ یا دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

شہریوں کاکہناہےکہ لوڈ شیڈنگ کے آنے جانے کا کوئی بھی وقت مقرر نہیں بس جب جی چاہے گیس فراہمی معطل کردی جاتی ہے۔