پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارزبردست اتارچڑھاؤکی کیفیت کےبعدمندی کےساتھ اختتام

صبانور صبانور

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارزبردست اتارچڑھاؤکی کیفیت کےبعدمندی کےساتھ اختتام


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارزبردست اتارچڑھاؤکی کیفیت کےبعدمندی کےساتھ اختتام پذیرہوا۔انڈیکس تاریخ میں پہلی  بار آٹھ  ہزارسےزائد پوائنٹس تک گراوٹ کےبعد معمولی ریکوری سے  بند ہوا۔ شدید مندی سے سرمایہ کاروں کو  چار سو چوہتر  ارب روپے کا نقصان ہوا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بڑھتا انڈیکس تیزی سےگراوٹ کا شکار ۔

تمام سیکٹرزمیں مندی کےبادل چھائےرہے۔۔

وجہ کچھ اورنہیں۔۔ ٹیرف کےحوالےسے امریکی صدرکےفیصلےنےدنیا بھرکے اسٹاک ایکسچینجز کےساتھ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کوبھی بری طرح متاثرکیا۔۔

ظفرموتی، سابق ڈائریکٹرپاکستان اسٹاک ایکسچینج اس منجھدار میں ہم بھی پھنس گئے ہمارے ابھی پینک ہوگیا کئی انسٹرزنےشارٹ سیلنگ نہیں بہت زیادہ انہوں نےایکسٹریم سیلنگ کی ہے اور اس میں لوکل فنڈ مینجرزبھی ہیں لوکل انویسٹرز بھی ہیں اور فارن فنڈز بھی ہیں کیونکہ ان کا پینک انٹرنیشنل ہے تو یہ سب نے مارکیٹ کو پہ ہو گئی


7اپریل کا دن  مارکیٹ کو بھاری  پڑ  گیا۔100انڈیکس 3ہزار882 پوائنٹس کمی سے  1لاکھ 14ہزار909پوائنٹس پربندہو۔انڈیکس میں  3اعشاریہ 27فیصد گراوٹ  ہوئی۔مارکیٹ ٹریڈنگ کےدوران پہلی  بار ایک دن میں 8ہزار610پوائنٹس  تک تاریخی گراوٹ کاشکارہوئی۔اس سےقبل 19دسمبر2024 کو  مارکیٹ ایک روز میں 4ہزار 795پوائنٹس گراوٹ کا  شکار ہوئی تھی۔ ۔


شہریاربٹ، اسٹاک ماہر اس وقت جو سچویشن ہے وہ پینک لائک سچویشن ہے پینک سیلنگ میں یہی ہوتا ہے کہ جو انویسٹرز ہیں وہ سیلنگ کرنے کو ترجیح دے رہے ہوتے ہیں اورجو فنڈامینٹل یا سینٹیمنٹ اس کے اوپر حاوی ہو جاتے ہیں تو انے والے دنوں میں جس طرح سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہم دیکھتے ہیں کہ ساری کمپنیز جو ان کے رزلٹس ہیں کافی اؤٹ سٹینڈنگ ہیں اور سب سے بڑھ کے جو پاکستانی اکانومی کے جو نمبردار ہیں کافی پوزیٹو ہیں اگر اپ انفلیشن دیکھتے ہیں 68لوزکے اوپر پاکستان میں انفلیشن ٹریٹ کر رہی ہے اور پھر اس کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ بھی ہمارے کنٹرول میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہے تو پاکستان سٹاک مارکیٹ بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پل بیک کرنے کی یہاں پہ


زبرست مندی کےبعدمارکیٹ میں پہلےکاروباری روزکا اختتام ہوا،،مارکیٹ میں کم ترین سطح 1لاکھ 10ہزار103 پوائنٹس ریکارڈکی گئی، جبکہ بلندترین سطح 1لاکھ 17ہزار601 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ شدید مندی کی  لپیٹ میں آنے کے بعد کاروبار ایک گھنٹے  کے لئے بند بھی رہا۔۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہندسوں کی کی رفتارکوریورس گیرلگ گیا،مارکیٹ تاریخی میں پہلی بارشدیدمندی کا شکارہوگئی،