کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں چوبیس مارچ تک توسیع کردی گئی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس میں  ملزم  ارمغان  کے جسمانی ریمانڈ میں چوبیس  مارچ تک توسیع کردی گئی


کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس میں  ملزم  ارمغان  کے جسمانی ریمانڈ میں چوبیس  مارچ تک توسیع کردی گئی۔


انسداد دہشت گردی عدالت میں  ملزم ارمغان  کے والد  نے شور شرابہ کیا،، تو  پولیس اہلکار انہیں کھینچ کر باہر لے گئے۔ ملزم ارمغان نے والد کی جانب سے کئے گئے نئے وکیل کو ماننے اور والد سے ملاقات کرنے سے بھی انکار کردیا۔ملزم کا کہنا تھا مجھے یہ وکیل نہیں چاہیئے۔میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چوبیس  مارچ تک توسیع کردی۔ آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ملزم ارمغان کو  صحافی پر حملے کے کیس میں بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چوبیس   مارچ تک توسیع کردی گئی۔