معروف صحافی اور ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی گولی لگی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی۔۔۔

عرفان علی عرفان علی

 معروف صحافی اور ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی گولی لگی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی۔۔۔


معروف صحافی اور ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی گولی لگی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی۔۔۔سانگھڑ پولیس کے مطابق خاور حسین کی لاش کو تحویل میں لے کر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔پریس کلب نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔۔

خاور حسین نہ صرف ایک باصلاحیت صحافی تھے بلکہ کراچی پریس کلب کے فعال رکن بھی تھے۔۔۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاور حسین ایک فرض شناس اور ذمہ دار پروفیشنل تھے، ان کی اچانک جدائی کا صدمہ پوری صحافتی برادری کو ہے۔۔۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ پولیس کا بہترین افسر اس معاملے کی تحقیقات کرے تاکہ خاور حسین کی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔۔۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خاور حسین نہ صرف ایک پروفیشنل صحافی تھے بلکہ میرے قریبی رفقا میں سے بھی تھے۔ ان کا اچانک انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نےواقعے پر اظہار افسوس کرتےہوئےایس ایس پی سانگھڑ سے رپورٹ طلب کرلی ۔۔۔انہوں نےکہاکہ مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات اور کارکردگی ناقابل فراموش ہے۔۔۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور شازیہ مری نے خاور حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔سانگھڑ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں گے۔۔۔کراچی پریس کلب نے خاور حسین کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاور ایک سنجیدہ اور باوقار صحافی تھے، ان کی المناک موت نے پوری برادری کو سوگوار کر دیا ہے۔۔۔