کراچی،عدنان اطہر
کراچی میں گارڈن پولیس ہیڈ
کوارٹر کے قریب خستہ حال روڈ نہ صرف سیوریج
اور بارش کے پانی سے متاثر ہوئی ہے بلکہ کیچڑ گندگی اور کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے
شہریوں کےلیے مشکلات کا باعث بن گئی ہےگندگی کے باعث دونوں اطراف کے ٹریفک ایک ٹریک سے گزرنے پر مجبور ہے
خستہ حال سڑک ، بارش اور سیوریج
کا گندا پانی اور اس پر کیچڑ اور کچرے کا
ڈھیر، گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کی اس سڑک سے گزرناامتحان بن گیا
ہیڈ کوارٹر سے نکلنے والی
پولیس موبائل ، اسکول کے بچے اور موٹرسائیکل سوار تمام افراد گندگی سے شدید پریشانی
میں مبتلا ہیں، کہتے ہیں کئی ماہ سے سڑک کی یہی صورتحال ہے کوئی پوچھنے والا نہیں،
پولیس ہیڈ کوارٹر کے عقبی
دروازے کے سامنے سڑک کی یہ صورتحال اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ٹریفک ایک
ٹریک سے گزرنے پر مجبور ہے
علاقے کے رہائشوں کا
مطالبہ ہے کہ سڑک کی صفائی کا کام فوری
کرایا جائے اور سیوریج کے ناقص نظام کا کوئی مستقل حل نکالا جائے