کراچی میں اب ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر چالان گھر پہنچے گا۔۔۔ٹریفک پولیس کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے،ٹریفک پولیس کے لئے اسپیڈ چیک کرنے والے میٹرز بھی خیردے جائیں گے
آئی جی سندھ کی زیر صدارت سی پی او میں اہم اجلاس ہوا جس میں ٹریفک حادثات میں کمی اور پولیس اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے اجلاس کو بریفنگ ستے ہوئے بتایا کہ جلد فیس لیس الیکٹرانک ای چالان کی سہولت متعارف کروادی جائے گی، کراچی میں ٹریفک حادثات میں واضح کمی اور ٹریفک پولیس کے اقدامات پر آئی جی سندھ نے اظہار اطمینان بھی کیا،آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک پولیس ہمارا چہرہ ہے جو عوام سے براہ راست رابطے میں رہتا ہے، انہوں نے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای ٹکٹ چالان سہولت کی گھروں تک فراہمی بہتراقدام ثابت ہوگا، انہوں نے گاڑیوں کی رفتارکا تعین کرنے کے لئے اسپیڈومیٹرز خرید نے کے بھی احکامات دئیے۔۔۔