وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کی الوداعی ملاقات

عمران عمران

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر  سارہ مونی کی الوداعی ملاقات


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر  سارہ مونی کی الوداعی ملاقات۔دونوں ملکوں  کے درمیان تعلیم، صحت، اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔


وزیر اعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر   سارہ مونی کی خدمات کو سراہا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔انہوں نے برطانیہ کی ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت کو بھی سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر  بھی اتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر محترمہ سارہ مونی کو  شیلڈ، اجرک، کھیس اور چادر کے تحائف پیش کیئے۔